بچاؤعلاج سے بہترہے
علامات پرتوجہ دی جائے
دیگرامراض کی طرح کینسرکے معاملے میں بھی بچاؤعلاج سے بہترہے۔لہذااگرعلامات پرتوجہ دی جائے اورشروع میں فعال ہواجائے توکینسرکاعلاج آسانہے۔
کینسرکی ابتداء میں جسم میں خون کے سفیدخلیات کی تعدادمیں نمایاں اضافہ ہوتاہے جس کے نتیجے میں جسم کی انفکشن کے خلاف لڑنے کی صلاحیت متاثرہوتی ہے۔
جسمانی وزن میں کمی کا خواہش مندہوتاہے جس کیلئے غذایاورزش کوترجیح دی جاتی ہے،مگر جب ایسابغیرکسی کوشش اوروجہ کے ہونے لگے خاص طورپراگر10پونڈوزن کم ہوجائے تویہ عام بات نہیں،ایسے امکانات ہیں کہ یہ لبلبے ،معدے یاپھیپھڑے کے کینسرکی پہلی علامت ہوسکتی ہے۔مسلسل تھکاوٹ:ہرایک کوجسمانی توانائی میں کمی کاکبھی نہ کبھی سامناہوتاہے تاہم اگرایساایک ماہ تک روزانہ ہو،سانس گھٹنے لگے جوپہلے کبھی نہ ہوتویہ خطرے کی گھنٹی ہوسکتاہے،خون کاکینسرہروقت تھکاوٹ کاباعث بن سکتاہے،اکثرکینسرنہیں بھی ہوتامگرڈاکٹرسے معائنہ کروالیناچاہئے کیونکہ کسی اورمرض کی علامت بھی ہوسکتی ہے۔
آپ کوتھاوٹ :وزن میں کمی یاکمردردکی شکایت بھی لاحق ہوجائے تواس کا معائنہ کراناچاہئے،خصوصاً خواتین کو۔پیشاب کے دوران مسائل:عمربڑھنے کے ساتھ بیشترمردوں کوپیشاب کے دوران مشکلات کا سامنا ہوتا ہے،جیسے بہت زیادہ واش روم کے چکرلگانا،کپڑوں میں نکل جانایادیگر،عام طورپریہ مثانے کی خرابی ہوتی ہے مگریہ مثانے کا کینسربھی ہوسکتاہے
منہ میں چھالے یادرد:منہ میں چھالے اگرٹھیک ہوجائے توپریشانی کی بات نہیں اورنہ ہی دانت کا دردقابل فکرہوتاہے،مگرجب یہ چھالے ٹھیک نہ ہویادردجم کررہ جائے،مسوڑوں یازبان پرسفیدیاسرخ نشان بن جائیں یاجبڑوں کے قریب سوجن یابے حسی محسوس ہوتویہ منہ کے کینسرکی علامت ہوسکتی ہیں،
معدے میں دردیامتلی:اگرآپ کے معدے میں مسلسل دردرہتاہے یاہروقت متلی کا احساس ہوتاہے تویہ غذائی نالی کے کینسرکی علامت ہوسکتی ہے،مگرخون یالبلبے کے کینسرکی صورت میں بھی یہ علامات ظاہرہوتی ہیں۔چیزیں نگلنے میں مشکل:نزلہ زکام ،معدے میں تیزابیت یاادویات کے استعمال کے نتیجے میں چیزیں نگلنامشکل ہوجاتاہے،مگرصورتحال وقت کے ساتھ یاادویات کے استعمال سے بہترنہیں ہوتی توڈاکٹرسے رجوع کیاجاناچاہئے۔چیزیں نگلنے میں مشکل گلے کے کینسرکی علامت ہوسکتی ہے یایہ منہ اورمعدے کے درمیان نالی کاسرطان بھی
ہوسکتاہے۔


No comments:
Post a Comment