Saturday, 21 July 2018

انار دانہ یعنی سوکها ہوا انار



سوکھے ہوئے انار

انار دانہ
سوکھے ہوئے انار کے دانوں کا ایسا فائدہ کہ آپ انہیں سونے کے بھائو بھی خریدیں گے

انار دانہ یعنی سوکها ہوا انار
اپنی صحت کا خیال رکھنے والے لوگ اس پھل کے فوائد سے بخوبی واقف ہیں اور حالیہ طبی تحقیقی رپورٹس کے مطابق انار وٹامن سے بھرپور ہوتا ہے جو مختلف امراض کے خلاف فائدہ مند ثابت ہوتا ہے ۔ البتہ کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو انار تو کھاتے ہیں لیکن اس کے دانے چھوڑ دیتے ہیں۔ آپ کو بتاتے چلے کہ انار کےدانےمیں بےحد طبی فوائد موجود ہیں جو جسم کو ضروریاتی نیوٹریشن فراہم کرتے ہیں۔

قوت مدافعت:
بیماریوں سے دور رہنے کیلئے جسم کو وٹامن سی کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایک انار دانے جسم کو روزانہ تقریباً 40 فیصد وٹامن سی فراہم کرتا ہے جو بیماریوں سے لڑنے میں ہماری مدد کرتا ہے۔دل کی صحت:اگر آپ اپنے دل کیلئے صحت مند غذا کا انتخاب کرنا چاپتے ہیں تو انار دانے آپ کیلئے بےحدفائدہ مند ہیں۔ انار دانے نہ ہی صرف کیلوسٹرول کو کم کرتے ہیں بلکہ وہ زیادہ بلڈ پریشر کو بھی کم کرتے ہیں۔

موٹاپا:
انار دانے بہت چھوٹے ہوتے ہیں لیکن وہ فائبر سے مالا مال ہوتے ہیں اور فائبر ایک ایسا ضروری نیوٹریشن ہے جو وزن کم کرنے میں آپ کی مدد کرتا ہے۔

فائبر سے مالا مال غذا آپ کے جسم کو مطمئن رکھتی ہے جس کی وجہ سے آپ ضرورت سے زیادہ کھانا نہیں کھاتے، دلچسپ بات یہ ہے کہ آپ انار کے دانوں کا استعمال دوسری خوراک کے ساتھ بھی کرسکتے ہیں۔

No comments:

Post a Comment

چہرے کی جھریوں کو دور کریں

قدرتی ٹپس سے اپنے چہرے کی جھریوں کو دور کریں google image یوں تو سردیوں کے موسم کے آتے ہی ہر طرح کی جلد مسائل کا شکار ہو جات...