Tuesday, 24 July 2018

دانت کے درد کا علاج


 دانت کے درد کا علاج....دانت کا درد کتنا شدید

عمر بڑھنے کے ساتھ دانتوں کی فرسودگی یا خرابی کا سامنا ہر ایک کو ہوتا ہے مگر مہنگے علاج کی بجائے سستی اسپرین اس کو ریورس کرنے میں مدد دے 
سکتی ہے۔

یہ عام اور سستی درد کش گولی دانتوں کو اپنی مرمت خود کرنے پر مجبور کردیتی ہے، جبکہ نئے دنتین (دانت کا سخت اسٹرکچر)کی تشکیل کے لیے بھی مددگار ہے جو کہ عام طور پر دانتوں کی خرابی سے متاثر ہوتا ہے۔
دانتوں کی فرسودگی دنیا بھر میں دانتوں کے امراض میں سب سے عام ہے جو 
ایک تہائی بالغ افراد کو اپنا نشانہ بناتا ہے۔ تحقیق کے مطابق  اسپرین دانتوں کی اپنی مرمت کے لیے فوری حل ثابت ہوسکتی ہے۔ محققین نے کہا کہ یہ نیا طریقہ کار نہ صرف دانتوں کی عمر کو لمبی کرنے میں مدد دے سکتا ہے بلکہ طبی اخراجات میں نمایاں کمی لانے میں بھی مدد دے گا۔
google image

اسپرین
دانتوں کا درد کے لئے درد کی جگہ یعنی جس حصے میں درد ہو ایک دانت کے پیچھے براہ راست اسپرین کو مسوڑھے پر رکھتا ہے. … ایسپیرین بہت سے مریضوں کے لئے درد اور سوجن کو دور کرنے میں مدد کرے گے
google image

بیکنگ سوڈا
بیکنگ سوڈا ورم کش خصوصیات رکھتا ہے جو کہ سوجن کم کرتا ہے جبکہ جراثیم کش ہونے کی وجہ سے یہ دانت کے انفیکشن کا علاج بھی کرتا ہے، اسے استعمال کرنے کے لیے پانی میں روئی ڈبو کر نکالیں اور اسے بیکنگ سوڈا سے کور کردیں، اس روئی کو متاثرہ دانت پر رکھنا درد میں کمی لاسکتا ہے۔ اسی طرح ایک چائے کا چمچ بیکنگ سوڈا کچھ مقدار میں گرم پانی میں ڈال کر مکس کریں اور اس سیال سے کلیاں کرنا بھی یہی فائدہ پہنچاتا ہے۔
google image

دار چینی
ایک چائے کا چمچ دار چینی پاﺅڈر اور 5 چائے کے چمچ شہد کو مکس کریں، اس پیسٹ کو متاثرہ حصے پر لگائیں جو درد میں کمی لائے گا، یہ عمل دن میں دو سے تین بار یا اس وقت تک دہرائیں جب تک درد ختم نہ ہوجائے۔
google image

پودینے کی چائے
ایک چائے کے چمچ پودینے کے خشک پتے ایک کپ ابلتے ہوئے پانی میں 20 منٹ کے لیے ڈبو دیں، اس کے بعد چھان لیں اور چائے ٹھنڈی ہونے پر اس سے کلیاں کریں۔ یہ چائے متاثرہ حصے کو سن کردے گی جبکہ ورم سے بھی ریلیف ملے گا
google image

لونگ یا لونگ کا تیل
لونگ کو صدیوں سے دانتوں کے درد کے علاج کے لیے استعمال کیا جارہا ہے جس کی وجہ یہ قدرتی طور پر جراثیم کش مصالحہ ہے، لونگ کے سفوف کی معمولی مقدار کا متاثرہ دانت پر استعمال یا لونگ کو ہی چبانا اس حوالے سے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ لونگ کا تیل (2 قطرے) متاثرہ حصے پر لگانے سے بھی ایک منٹ میں آرام آسکتا ہے۔
google image

لہسن

لہسن بھی جراثیم کش ہوتا ہے اور یہ درد میں کمی لانے کا کام بھی کرتا ہے۔ اس کو کچل کر پیسٹ کی شکل دے دیں اور متاثرہ حصے پر لگائیں یا آہستگی سے چبائیں۔ اس عمل کو کئی روز تک دہرائیں جب تک درد ختم نہ ہوجائے۔

No comments:

Post a Comment

چہرے کی جھریوں کو دور کریں

قدرتی ٹپس سے اپنے چہرے کی جھریوں کو دور کریں google image یوں تو سردیوں کے موسم کے آتے ہی ہر طرح کی جلد مسائل کا شکار ہو جات...